منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

بھارتی وزیراعظم کو ملا سعودی عرب کا اعلیٰ ترین سویلین اعزاز

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مملکت کے اعلیٰ ترین سویلین ایوارڈ ’وسام الملک فیصل سے نوازا۔

بھارتی وزارتِ داخلہ کے ترجمان وکاس سوارپ کے مطابق بھارتی وزیراعظم کو جدی سعودی مملکت کے بانی حکمران شاہ فیصل کے نام پر رکھے گئے اعلیٰ ترین سویلین اعزاز سے نوازا گیا۔

بھارتی وزیراعظم سعودی عرب کے دورے پرہیں جہاں دونوں ممالک کے درمیان پانچ مفاہمتی یادداشتون پر دستخط کیے گئے ہیں۔

اس اعزاز کو حاصل کرنے والے دیگر غیر ملکی افراد میں امریکی صدراوبامہ، برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اورروسی صدر ولادی میرپیوٹن شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں