تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

برطانیہ کا ورک ویزا جاری کرنے کا اعلان

بالی: برطانوی وزیراعظم نے بھارتی شہریوں کو بڑی خوشخبری سنادی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے شہر بالی میں جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر برطانوی وزیراعظم نے اپنے بھارتی ہم منصب سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران برطانوی وزیراعظم نے اعلان کیا کہ برطانیہ میں لیبر کی شدید قلت کے پیش نظر وہ ہر سال 3 ہزار بھارتیوں کو ورک ویزا جاری کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں:  بھارت کو جی 20 کی صدارت مل گئی

مذکورہ اسکیم کو ‘یوکے انڈیا مائیگریشن اینڈوموبلٹی پارٹنرشپ’ کا نام دیا گیا جس پر دونوں وزرئاے اعظم نے دستخط بھی کئے، اس اسکیم کا باضابطہ آغاز اگلے سال کیا جائے گا۔

ملاقات میں برطانوی وزیراعظم رشی سونک کا کہنا تھا کہ’ انڈیا کے ساتھ ہمارے جو گہرے ثقافتی اور تاریخی تعلقات ہیں ان کی قدرو قیمت کو میں براہ راست جانتا ہوں’۔

اپنے برطانوی ہم منصب سے ملاقات کے بعد مودی نے ٹوئٹ کیا کہ رشی سونک کے ساتھ بالی میں مل کر خوشی ہوئی، انڈیا برطانیہ کے ساتھ اچھے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

مودی کا کہنا تھا کہ ہم نے تجارتی روابط بڑھانے، سکیورٹی تعاون میں بہتری اور لوگوں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت کی۔

واضح رہے کہ انڈونیشیا کے شہر بالی میں جی ٹوئنٹی ممالک کا اجلاس جاری ہے، جس میں ارجنٹینا، آسٹریلیا، برازیل، کینیڈا، فرانس، جرمنی، انڈیا، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، رپبلک آف کوریا، میکسیکو، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، ترکیہ، برطانیہ، امریکا اور یورپی یونین شریک ہیں۔

Comments

- Advertisement -