اوسلو : ناروے کے اخبار نے بھارتی وزیراعظم مودی کو سانپ کا کھیل دکھانے والے کے روپ میں پیش کرتے ہوئے کارٹون شائع کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم مودی ایک بار پھر عالمی میڈیا اور مبصرین کی تنقید کی زد میں آگئے، ناروے کے بڑے اخبار نے بھارتی وزیر اعظم مودی کی اصلیت دکھا دی۔
ناروے کے معروف اخبار آفتن پوسٹن کی سرخی میں مودی کے بارے میں کارٹون شائع کیا ، جس میں مودی کو سانپ کا کھیل دکھانے والے کے روپ میں پیش کیا گیا۔
کارٹون پر پر بین الاقوامی سطح پر بحث شروع ہوگئی، بعض حلقوں میں اس کارٹون کو "انتہائی سخت اور متنازع” قرار دیا جارہا ہے، جبکہ بھارتی میڈیا میں بھی اس پر شدید ردعمل سامنے آیا اور ’’مکار اور پریشان کن شخص‘‘کی سرخی بھارتی میڈیا میں بھی زیر بحث چھڑ گئی۔
ماہرین امور خارجہ کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کی پالیسیوں اور شدت پسند بیانیے پر پہلے بھی عالمی سطح پر تنقید ہوتی رہی ہے، اور یہ تازہ واقعہ اسی بحث کو مزید تقویت دیتا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت میں اختلافِ رائے پر پابندیوں اور سخت پالیسیوں کے الزامات بھی مسلسل سامنے آتے رہے ہیں، جس کی وجہ سے ملک کے عالمی امیج پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔
ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ نفرت پر مبنی سیاست کسی بھی ملک کو عالمی سطح پر تنہائی کی طرف لے جا سکتی ہے، اور بھارت کو بھی اسی تناظر میں بڑھتی ہوئی تنقید کا سامنا ہے۔


