تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

یوم پاکستان پر بھارتی وزیراعظم کا نیک خواہشات کا اظہار، عمران خان کا خیر مقدم

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کو بھارتی وزیراعظم کا پیغام موصول ہوا ہے، اپنے پیغام میں نریندر مودی نے یوم پاکستان پرنیک خواہشات کا اظہار کیا، عمران خان نے ان کے پیغام کا خیر مقدم کیا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں  پاک بھارت کشیدگی کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کشیدگی کے خاتمے کیلیے کیے گئے مؤثر اقدامات نے حالات کا رخ موڑ دیا۔

یوم پاکستان 23مارچ کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے نام پیغام موصول ہوا ہے، بھارتی وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں یوم پاکستان پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے پیغام کی اطلاع دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کو یہ دن مبارک ہو اب وقت آگیا ہے کہ برصغیر کے عوام امن اور خطے کیلئے مل جل کر کام کریں، ایک ایسا ماحول پیدا کریں جو دہشت گردی اور تشدد سے پاک ہو۔

وزیراعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب کے پیغام کا خیرمقدم کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ نریندرمودی کے پاکستانی عوام کیلئے نیک خواہشات کے پیغام کا خیرمقدم کرتا ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم پاکستان پر پاکستان اور بھارت کو مذاکرات شروع کرنے چاہئیں۔

مذاکرات میں خاص طور پر مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پیشرفت ہونی چاہیے، وقت آگیا ہے کہ کشمیر سمیت تمام مسائل کے حل کیلئے جامع مذاکرات ہوں، دونوں ملکوں کو امن اور خوشحالی کیلئے نئےتعلقات کاباب کھولنا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -