The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم نواز شریف نے مشاہد اللہ کا استعفی منظور کر لیا

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے مشاہد اللہ کی وضاحت مسترد کرکے اُن کا استعفی منظور کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وزاعظم ہاوٴس میں ہونے والی اس ملاقات میں مشاہد اللہ خان نے اپنا استعفی وزیراعظم کو پیش کیاجومنظور کرلیا گیا۔ مستعفی وفاقی وزیر نے برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے اپنے متنازعہ انٹرویو سے متعلق وضاحت پیش کی۔ وزیراعظم نے مشاہد اللہ کی وضاحت کے بعد ان کا استعفی منظور کرلیا۔

مشاہد اللہ خان کا موقف تھا کہ ان کا انٹرویوسیاق و سباق سے ہٹ کر نشر کیا گیا، اپنی وضاحت میں انہوں نے کہا کہ دھرنوں سے متعلق کسی فوجی افسر پرکوئی الزام عائد نہیں کیا۔

  یاد رہے کہ مشاہد اللہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ جنرل ظہیر اُلا اسلام عباسی نے منتخب حکومت اور فوج کے سربراہ کیخلاف سازش کی تھی، جس کا ثبوت آڈیو ٹیپ کی صورت میں موجود ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں