تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

ترقی کاراستہ روکنے یادھرنے کے لئے نہیں آئے،ملتان کے عوام کو حق دینے آئے ہیں، وزیراعظم

ملتان : وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ آج ہم یہاں صرف سیاست کرنے نہیں آئے، ہم ملتان کے عوام کو میٹرو کا خوبصورت تحفہ دینے آئے ہیں۔

وزیر اعظم نواز شریف نے ملتان میٹرو بس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم یہاں صرف سیاست کرنے نہیں آئے، آج ہم ملتان دھرنے کے لئے اور ترقی کاراستہ روکنے نہیں آئے، ہم عوام کو گمراہ کرنے اور جلسہ کرنے کے لئے نہیں آئے، ہم ملتان کے عوام کو میٹرو کا خوبصورت تحفہ دینے آئے ہیں، ملتان کے عوام کی خدمت اور آپ کوحق دینے آئے ہیں۔

وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ میرے لئے حوصلے کی بات ہے کہ لوگ مجھے پیار کرتے ہیں ، ملتان کا نقشہ تبدیل ہورہا ہے ، جلد دوسرے حصے کی تعمیر شروع کردی جائے گی ، لوگوں نے کہا تھا یہاں میڑو کا کرایہ زیادہ ہونا چاہئے تھا ، لاہور اور راولپنڈی میں جو کرایہ ملتان میں بھی وہی ہونا چایئے۔

نوازشریف نے کہا کہ پاکستان ترقی کی لپیٹ میں آرہا ہے ، جو کام کرے گا عوام اس کو ہی منتخب کریں گے، 1999میں موٹروے لاہور آکر رک گئی تھی، وہ موٹروے اب چل پڑی ہے، جلد ملتان پہنچنے والی ہے، موٹروے فیصل آباد، گوجرہ، خانیوال، شورکوٹ بھی جائے گی، موٹروے بننے پرملتان کے لوگ ساڑھے 4گھنٹے میں اسلام آباد جائیں گے اور ملتان سے لاہور کا سفرساڑھے تین گھنٹے رہ جائے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ موٹر وے ملتان سے سکھر پھر حیدرآباد اور کراچی تک جائے گی، پشاور سے کراچی تک آپ کو سکس لین سٹرک ملے گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں سٹرکوں کاجال بچھا جارہا ہے، بلوچستان میں پاورپلانٹس، اکنامک زون بن رہے ہیں۔

لوڈشیڈنگ کے حوالے سے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 2013میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کنٹرول سے باہر تھی، لوگوں کو لگتا تھا لوڈشیڈنگ شاید 36گھنٹے کی ہوا کرے گی، لوڈشیڈنگ کم ہوئی ہے، آئندہ سال بالکل ختم ہوجائے گی، کوئلے کا جہاز کراچی کی بندرگاہ پر پہنچ گیا ہے، کوئلہ آگیا تو پھر بجلی بھی آگئی، یہ چند ہفتوں کی بات ہے، مختلف مقامات پر کوئلے سے بجلی پیدا کی جانی ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ بھاشا ڈیم کے لئے 110ارب روپے کی زمین خریدی ہے، بھاشا ڈیم 4ہزارمیگاواٹ بجلی فراہم کرے گا،  بھاشا ڈیم پانی کے ذخیرے میں بھی معاون ثابت ہوگا ، لوڈشیڈنگ ختم اور بجلی کی قیمت کم کرنا چاہتے ہیں۔

نواز شریف نے کہا کہ ہم نے آپ کو جلسے، جلوسوں، دھرنے پر نہیں لگانا ہے، ہمارا کام منصوبے بنانا اورآپ کو سہولتیں دینا ہے، غریب کے بچوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کریں گے، صحت کی اسکیم پاکستان کے 20کروڑ عوام تک پہنچے گی‌‌‌۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کیپٹن اسد نے میٹرو کے لئے کارکن بن کر کام کیا ہے،بہاولپور،رحیم یارخان،سرگودھا میں بھی میٹروبنے گی، عوام کی بہبود کے لئے مزید منصوبے بنائیں گے، میئر ملتان کومبارکباد دیتا ہوں، دل لگا کر کام کریں۔

Comments

- Advertisement -