اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے چارسدہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرین کو ہر ممکن تعاون فراہم کی ہدایت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے چارسدہ دھماکوں کی شدید مذمت کرتے کہا ہے کہ ایسے حملے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کرسکتے، حکومت دہشت گرد عناصر کیخلاف جنگ جاری رکھے گی ، اللہ کے فضل سے ہم دہشتگردوں کیخلاف کامیاب ہوں گے۔
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے چارسدہ دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ، آرمی چیف کا کہنا ہے کہ چارسدہ واقعے میں سیکیورٹی فورسز کاردعمل قابل تعریف ہے، پولیس نے موثر جواب دیکرکئی قیمتیں جانیں بچالیں۔
#COAS lauds security forces’ response to Charsada Blast. First tier Police response has saved many lives. Shares grief on loss of lives.
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) February 21, 2017
چوہدری نثار
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے چارسدہ میں تنگی کچہری پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
وزیرداخلہ چوہدری نثارکی جانب سے پولیس کی بروقت کارروائی کی بھی تعریف کی۔
عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے چارسدہ میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے پر کے پی کے پولیس کو خراج تحسین کیا۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ جوانوں کی بروقت کارروائی سے قوم بڑے نقصان سے محفوظ رہی، دہشت گردوں کومنہ توڑجواب دینے والے جوان قوم کے ہیرو ہیں، بڑےسانحے سے محفوظ رکھنے پر اللہ کے شکر گزار ہیں۔
عمران خان نے شہدا کے لواحقین سے مکمل یکجہتی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو ہدایت کی زخمیوں کا بہترین علاج معالجہ یقینی بنائے۔
آصف زرداری
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے چارسدہ میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، ہمیں دھشت گردی کی نرسریوں کو تباہ کرنا ہوگا۔
پرویز خٹک
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے چارسدہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا حیوانیت ہے، پولیس نے بہادری کا مظاہرہ کرکے بھرپور مقابلہ کیا، پولیس کی حاضر دماغی نے چارسدہ کو بڑی تباہی سے بچالیا، شہدا کے ورثا سے دلی ہمدردی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے چارسدہ کچہری دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا، انھوں نے کہا کہ ہم حالت جنگ میں ہیں ، ہمیں بہادری سے ان کامقابلہ کرنا ہوگا۔