تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

سعودیہ قطر کشیدگی: وزیراعظم اور آرمی چیف جدہ پہنچ گئے

جدہ: وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سعودی عرب کے دورے پر جدہ پہنچ گئے جہاں ان کا استقبال گورنر نے کیا، دورے کا مقصد قطر اور عرب ممالک کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سرکاری دورے پر جدہ پہنچ گئے ہیں جہاں ان کے ہمراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خزانہ اسحق ڈاراور مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھی موجود ہیں، ان کا استقبال گورنر مکہ فیصل بن عبدالعزیز نے کیا۔

وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ دورے کا مقصد خلیجی ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوشش کرنا ہے۔

 

وزیراعظم اور آرمی چیف ایک روزے دورے میں سعودی قیادت سے ملاقاتوں میں قطر تنازع پر بات چیت کریں گے۔

روانگی سے قبل وزیراعظم نے خلیجی ملکوں میں تعینات سفیروں کے ساتھ اہم بیٹھک کی، سعودی عرب، قطر، یو اے ای اور کویت میں تعینات پاکستانی سفیروں نےمعاملے پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔

گزشتہ روزترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ غیرملکی میڈیا میں گردش کرنے والی ایسی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں جو ایک مہم کے ذریعے چلائی جا رہی ہیں جس کا مقصد پاکستان اور خلیج میں برادر ممالک کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنا ہے۔


مزید پڑھیں : قطرمیں فوجی دستے نہیں بھیج رہے، ترجمان دفترخارجہ


خیال رہے اس سے قبل غیر ملکی میڈ یا نے دعویٰ کیا تھا کہ قطر اور سعودی عرب میں تنازع کے بعد پاکستان نے قطر میں اپنی فوج بھیج دی ہے جو قطری حکومت کی معاونت اور تحفظ کریں گے۔


سعودی عرب سمیت 7 عرب ممالک نےقطرسےسفارتی تعلقات منقطع کردیے


واضح رہے کہ قطر کے ساتھ سعودی عرب سمیت 7 عرب ممالک نے سفارتی تعلقات ختم کردیئے تھے اور قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے قطر پر اپنی زمینی، فضائی اور سمندری سرحدوں کو بند کردیا تھا


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -