site
stats
پاکستان

وزیراعظم دوروزہ دورے پرازبکستان پہنچ گئے

تاشقند: وزیراعظم نواز شریف ازبکستان پہنچ گئے جہاں وہ ازبک سیاسی رہنماوٗں سے خطے کی سیکیورٹی اور استحکام کے امور پرمذاکرات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف آج دوروزہ سرکاری دورے پرازبکستان کے شہر تاشقند پہنچے ہیں جہاں ان کا استقبال ازبک وزیراعظم شفقت مرزایوف نے کیا۔

وزیراعظم کے دورہ ازبکستان کو برادرملکوں کے ساتھ اعلیٰ سطح کے رابطوں کا تسلسل قراردیا جارہا ہے۔

وزیراعظم نوازشریف اس دورے میں اپنے ازبک ہم منصب سے ملاقات کے دوران توانائی، تجارت، علاقائی رابطوں، ثقافت، سیاحت اور عوامی رابطوں کو فروغ دینے کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔

ازبکستان کے اس دورے میں وزیراعظم کے مشیربرائے امورخارجہ سرتاج عزیز، خصوصی مشیربرائے خارجہ امورطارق فاطمی، مشیر برائے ہوا بازی شجاعت عظیم اوردیگرسینئرحکام ان کے ہمراہ موجود ہیں۔

وزیراعظم اپنے اس دورے میں ترکی صدر اسلام کریموف کے علاوہ دیگر سرکاری شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top