The news is by your side.

Advertisement

اعلی سطحی اجلاس، وزیراعظم کا سی پیک سے متعلق مجموعی منصوبوں پر اظہارِ اطمینان

اسلام آباد : وزیراعظم محمد نوازشریف کو پی ایم ہاؤس میں سی پیک پر ہونیوالے ایک اعلی سطحی اجلاس میں بی جنگ اجلاس میں پیش رفت پربریفنگ دی گئی، جس پر وزیر اعظم نے سی پیک سے متعلق مجموعی منصوبوں پر اظہار اطمینان کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی ،جس میں 29 دسمبر کو چھٹی مشترکہ تعاون کمیٹی اور سی پی ای سی کے اجلاس میں ہونیوالی پیش رفت کے بارے وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم کو بتایاگیا کہ پاکستان اورچین کی جانب سےتوانائی سے متعلق تین سو میگاواٹ کے منصوبے کی دستاویزات پر دستخط ہوچکے ہیں، منصوبہ جلد شروع ہوگا۔ انھیں بتایاگیا کہ بی جنگ اجلاس میں گوادر میں پانی فراہمی سے متعلق منصوبے، تیکنیکی اداروں کے قیام اور صوبائی ہیڈکوارٹرز میں ماس ٹرانزٹ ریلوے منصوبے کامعاملہ زیرغور لایا گیا، چین نے انڈس کے متعلقہ منصوبوں کا جائزہ لینے کے حوالے سے رضا مندی ظاہر کی ہے۔

وزیراعظم نے وزارت پانی وبجلی کو سی پیک کے تحت ایک اعشاریہ پانچ ارب ڈالر سے لاہورمٹیاری ٹرانمیشن لائن منصوبے کی منظوری پرمبارکباد دی اور منصوبے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

وزیراعظم نے وفاقی وزیرریلوے کو ماس ٹرانزٹ منصوبوں کی شمولیت اور چاروں صوبوں کومنصوبوں کی فزیبیلٹی پرعملدرآمد سے متعلق سہولت کاری فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کی بہتر اقتصادی پالیسیز کے تحت عالمی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچپسپی کا اظہار کیا ہے، روڈز کے زریعے رابطہ کاری سے غیرترقی یافتہ علاقوں میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔

نواز شریف نے صنعتی پارکوں کے قیام کیلئے مختص جگہوں کیلئے وفاقی حکام کو گیس،بجلی اورٹیلی کی سہولیات ترجیحی بنیادوں پرفراہم کرنے کیلئے عمل شروع کرنے کا حکم دی جبکہ سی پیک سے متعلق مجموعی منصوبوں پراظہار اطمینان کیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار،پانی و بجلی کے وزیر خواجہ آصف اور ترقی و اصلاحات کے وزیر احسن اقبال ،معاون خصوصی وزیراعظم طارق فاطمی سیکرٹری فواد حسن فواد اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں