تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

بھارت صبروتحمل کو کمزوری نہ سمجھے،وزیراعظم

اسلام آباد : وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ صبر و تحمل کوکمزوری نہ سمجھا جائے، اقوام متحدہ ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا نوٹس لے۔

تفصیلات کے مطابق ایل او سی پر بھارتی جارحیت پر وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں بھارتی اشتعال انگیزی پر مشیر خارجہ سرتاج عزیزنے بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ افواج پاکستان فائر کرنے میں پہل نہیں کرتیں، ہمیشہ بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جاتا ہے ۔

وزیر اعظم نواز شریف نے بھی دو ٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت کے باوجود پاکستان تحمل کا مظاہرہ کررہا ہے، صبروتحمل کوکمزوری نہ سمجھا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کامقابلہ کرنے کی بھرپورصلاحیت رکھتا ہے، وزیراعظم نے اقوام متحدہ سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی وحشیانہ کارروائیاں اور پاک امریکہ تعلقات سے متعلق بھی معاملات زیر غور آئے جبکہ پاک امریکا تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا اعادہ کیا گیا۔


مزید پڑھیں : پاکستان کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، وزیراعظم


یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 7 جوان شہید ہوگئے تھے۔

وزیراعظم نواز شریف نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے نتیجے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی افسوسناک عمل ہے، جس کا عالمی سطح پر نوٹس لیا جانا چاہیے۔

وزیر اعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر سے عالمی توجہ ہٹانے کے لیے سرحد پر کشیدگی بڑھا رہا ہے اور پاکستان پر جھوٹے الزام دھر کر ہمدردی حاصل کرنے کی ناکام کوشش کررہا ہے۔

Comments

- Advertisement -