جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

وزیر اعظم نواز شریف کی شرمین عبید چنائے کو مبارکباد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف نے شرمین عبید چنائے کو مبارکباد دی ہے اور غیرت کے نام پر قتل کے خاتمے کے لیے مناسب قانون سازی کے عزم کا اظہار بھی کیا ہے۔

پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے کی ڈاکومینٹری فلم ”اے گرل ان دی ریور“ پرائس آف فار گیونس، اکیڈمی ایوارڈ کے لیے نامزد
ہوئی ہے، وزیراعظم کی جانب سے شرمین عبید چنائے کو فلم کی پہلی نمائش کے لئے وزیراعظم ہاؤس آنے کی دعوت دی گئی ہے۔

فلم کی نمائش کے موقع پر ملک بھر سے دانشوروں،ماہرین تعلیم اورمختلف مکتبہ فکر کے لوگوں کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ پاکستان میں پہلا آسکر ایوارڈ لانے والی شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم ایک بار پھر آسکرایوارڈ کیلئے نامزد ہوگئی، پاکستان میں غیرت کےنام پرقتل سےمتعلق ڈاکو مینٹری’’ گرل ان دا ریور‘‘ آسکر کی لائن میں لگ گئی۔

پر عزم فلم میکر کا کہنا ہے کہ جرم کرنے والے جیل جائیگے تو ملک ترقی کرے گا، اے آروائی نیوز سے بات کرتے ہوئِے شرمین نے کہا کہ پاکستان کا پھر آسکر میں جانا فخر کی بات ہے، تنقید کی پروا نہیں اپنے کام سے ملک کا نام روشن کرنا ہے۔

دو ہزار بارہ میں شرمین عبید نے ڈاکومنٹری ’دی سیونگ فیس‘ پر آسکر ایوارڈ جیتا، وہ آسکر ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی
ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں