اسلام آباد: وزیرِاعظم نوازشریف نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی اور بھارتی عوام کو یومِ آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے خوشگوار تعلقات دونوں ملکوں کے عوام اور خطے کے مفاد میں ہیں۔
بھارت کے یوم آزادی پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ پاکستان باہمی تنازعات جامع مذاکرات سے حل کرنا چاہتا ہے، دونوں پڑوسی ملکوں کے درمیان باہمی اعتماد اور تعاون کا نیا دور شروع کرنا چاہتے ہیں۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے دوستانہ تعلقات دونوں ملکوں کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ضروری ہیں، خوشگوار تعلقات سے خطے میں امن و استحکام آئے گا۔
وزیراعظم نے یومِ آزادی پر وزیرِاعظم نریندری مودی اور بھارتی عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔