تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

نیا پاکستان ہم بنائیں گے: وزیراعظم

سانگلہ ہل: وزیر اعظم نواز شریف نے ضلع ننکانہ صاحب میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ ملک کی ترقی روکنے کی کوشش کررہے ہیں نیا پاکستان ہم بنائیں گے۔،

وزیراعظم نواز شریف آج سانگلہ ہل میں انٹرچینج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے اور ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کے بعد کسی نے موٹر وے نہیں بنایا۔

انہوں نے کہاکہ وہ جو نیا پاکستان بنانے کی بات کرتے تھے ان کے صوبے کی حالت دیکھیں‘ نیا پاکستان درحقیقت ہم بنارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انٹر چینج کے افتتاح سے لاہور تک کا فاصلہ اب محض ڈیڑھ گھنٹے میں طے ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری حکومت میں ہی عوام کی حالت بہتر ہوتی ہے۔

میاں نواز شریف نے سوال کیا کہ ان سے پہلے کی دو حکومتوں نے کون سے ترقیاتی منصوبے شروع کیے ہم نے لاہور تک موٹر وے بنائی اور اب وہ موٹر وے لاہور سے کراچی جارہی ہے۔

اس موقع پر انہوں نے سانگلہ ہل میں سوئی گیس پہنچانے اور یونی ورسٹی کی تعمیر کا اعلان کیا اور ساتھ ہی ساتھ ننکانہ صاحب میں 250بستروں کا اسپتال تعمیر کرنے کا بھی عندیہ دیا۔ وزیراعظم نے فیصل آباد ایکسپریس روڈ کو سانگلہ ہل تک توسیع دینے کا اعلان بھی کیا۔

خطاب سے قبل وزیراعظم نواز شریف نے پنڈی بھٹیاں تا فیصل آباد موٹر وے ( ایم فور) پر سانگلہ ہل انٹر چینج کا افتتاح کیا۔ یہ انٹر چینج سانگلہ ہل کو نیشنل ہائی وے اور موٹر وے سے جوڑدے گا جس سے علاقے میں زراعت اور صنعت کو فروغ ملے گا۔

Comments

- Advertisement -