وزیراعظم کےغیرملکی دوروں پر68 کروڑ روپے خرچ ہوئے، رپورٹ -
The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم کےغیرملکی دوروں پر68 کروڑ روپے خرچ ہوئے، رپورٹ

اسلام آباد: وزیراعظم کےغیرملکی دوروں کےاخراجات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں، نوازشریف کے غیرملکی دوروں پرلگ بھگ انہترکروڑروپےکے اخراجات آئے۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم کے غیرملکی دوروں کی تفصیلات قوم اسمبلی پیش کردی گئی، وزارتِ خارجہ کی رپورٹ میں وزیراعظم کےغیرملکی دوروں کے اخراجات بھی سامنے آگئے۔

رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نے ڈھائی سال میں کل پینسٹھ غیرملکی دورے کئے، جن میں چھ سو اکتیس افراد وزیراعظم کے غیرملکی دوروں میں ان کے ہمراہ رہے۔

وزارت خارجہ کے مطابق وزیراعظم نے پندرہ مرتبہ برطانیہ کے لئے رختِ سفر باندھا، پانچ بارسعودی عرب اورتین مرتبہ امریکہ کے دورے کیے۔

وزیراعظم کےغیرملکی دوروں پراڑسٹھ کروڑ بیاسی لاکھ چھیترہزارروپے خرچ ہوئے جبکہ فرانس کےایک دورےپرتین کروڑ بائیس لاکھ اننچاس ہزارروپے کے اخراجات آئے۔

وزیراعظم کے غیر ملکی دوروں پراٹھنے والے اخراجات کو پارلیمنٹ میں اپوزیشن ممبران کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں