لاہور: وزیر اعظم نواز شریف کی نواسی مہرالنساء صفدر کی شادی کی تقریبات آج شروع ہو رہی ہیں, وزیر اعظم کی نواسی کی رسم مایوں آج منعقد کی گئی ہے، مہر النساء کی شادی معروف کاروباری شخصیت میاں منیر احمد کے بیٹے راحیل منیر کے ساتھ طے پائی ہے۔
نواز شریف کی نواسی مہر انساء آج مایوں بیٹھیں گی، لاہور میں شادی کی بھر پور تیاریاں جاری ہیں، دھوم دھڑکا، ہلہ گلہ موج مستیاں، گانے بجانے کا بھی خاص اہتمام کیا گیا ہے۔
نانا کی سالگرہ کے روز ہی نواسی صاحبہ نے مایوں بیٹھنے کا فیصلہ کیا۔
مہر النساء کی شادی معروف کاروباری شخصیت میاں منیر احمد کے بیٹے راحیل منیر کے ساتھ طے پائی ہے، دلہن مہر النساء چھبیس دسمبر کو رخصت ہوکر پیا گھر چلی جائیں گی جبکہ ستائیس دسمبر کو ولیمہ ہوگا۔
وزیراعظم نواز شریف کی نواسی مہرالنسا صفدر کا نکاح ماہ رمضان میں مسجد نبویۖ میں میں انجام دیا گیا اور شرعی حق مہر مقرر کیا گیا تھا۔