اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

شریف برادران کے بیرونِ ملک کوئی اثاثے نہیں ہیں: پرویز رشید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات و نشریات پرویز رشید نے ’پناما پیپرز‘کو رد کرتئ ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کہ کسی قسم کے اثاثے بیرونِ ملک نہیں ہیں۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے دونوں بیٹے 90 کی دہائی سے ملک سے باہرہیں، لاکھوں پاکستانی ملک سے باہر کاروبارکررہے یہ کوئی جرم نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان نے 1939 سے کاروبار کررہا ہے اوران کی ساری محنت سقوط ڈھاکہ اور نیشنلائزیشن کی نذرہوگئی، ان کے ذاتی مکان کو اولڈ ایج ہوم میں تبدیل کردیا گیااس پرتو کوئی بات نہیں کرتا۔

پرویز رشید نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو آڑؑے ہاتھوں لیا اورکہا کہ وہ بے بنیاد الزامات لگاتے ہیں،ان سے مطالبہ کروں گا کہ سیاست سے استعفیٰ دے دیں اور اپنے بے بنیاد الزامات پرمعذرت کریں۔

انہوں سوال کیا کہ ’’عمران خان بتائیں کہ ان کے بچے کہاں رہتے ہیں اور ان کے اخراجات کون برداشت کرتا ہے اور جو کرتا ہے اس کے ذرائع آمدنی کیا ہیں‘‘۔

پرویز رشید نے مزید کہا کہ ہم ان معاملات کو نہیں چھونا چاہتے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں