جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

وزیراعظم 14اگست کو پی آئی اے کی پریمیئر سروس کا افتتاح کرینگے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیراعظم چودہ اگست کو پی آئی اے کی پریمیئر سروس کا افتتاح کرینگے، پی آئی اے پریمیئر سروس اسلام آباد سے لندن کیلئے اپنی پروازوں کا آغاز کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف یوم آزادی کے موقع پر پی آئی اے کی پریمیئرسروس کا افتتاح کرینگے، جس کے بعد پی آئی اے پریمیئر سروس اسلام آباد سے لندن کیلئے اپنی پروازوں کا آغاز کرے گی۔

سروس میں مہنگے داموں کرائے پر حاصل ایئربس330طیارہ آپریٹ کیا جائیگا، ایئربس330طیارے کو نئے لوگو کے ساتھ پینٹ کر دیا گیا ہے، طیارے پر خصوصی رنگ کرنے پر بھی پی آئی اے کو کروڑوں روپے خرچ کرنا پڑے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق شاہی سواری کو تیار کرنے کیلئے پی آئی اے کے انجینئرنگ کا عملہ دن رات طیارے کو تیار کرنے میں مصروف ہے تاکہ 14اگست سے پہلے طیارے کو مکمل کیا جاسکے، پریمیئر سروس کیلئے پی آئی اے نے انتہائی مہنگے داموں کرائے پر تین ایئربس 330طیارے حاصل کئے ہیں۔

پی آئی اے ویٹ لسٹ پرحاصل کئے گئے ایک طیارے کا آٹھ ہزار ڈالر فی گھنٹہ کرایہ ادا کرے گی۔

اس سے قبل پی آئی اے ترجمان نے اعلان کیا تھا کہ پی آئی اے 14 اگست سے پریمیئر سروس کا آغاز کررہا ہے۔

پی آئی اے نے پریمیئر سروس کیلئے اسٹاف کے نئے یونیفارم کی رونمائی بھی کی تھی، ترجمان پی آئی اے نے اپنے ٹویٹ پیغام میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی نئی پریمیئر سروس کیلئے عملے کے ارکان کے نئے یونیفارم کی تصویر جاری کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں