اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

ہم انتخاب لڑ کر مستعفی ہونے کے لئے نہیں آئے، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اشک آباد : وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہم نے کبھی دھاندلی کارونا نہیں رویا، جنرل مشرف کی نگراں حکومت میں انتخابات میں حصہ لیا اور نتیجہ تسلیم کیا، کوئی ایساکام نہیں کیا، جس سے جمہوریت پٹڑی سے اترے، ہم انتخاب لڑ کر مستعفی ہونے کے لئے نہیں آئے۔

تفصیلات کےمطابق میاں نواز شریف ترکمانستان کے دورے کے دوران بھی سیاسی مخالفین کو نہ بھول پائے، وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ مجھ سے کئی بار کہا گیا کہ استعفیٰ دے دیں، ہم انتخاب لڑ کر مستعفی ہونے کے لئے نہیں آئے۔

اشک آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ ہم نے تو کبھی دھاندلی کارونا نہیں رویا، جنرل مشرف کی نگراں حکومت میں انتخابات میں حصہ لیا اور نتیجہ تسلیم کیا ۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ دو ہزار آٹھ میں میرے، شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے مگر ہم نے ایک ایسے الیکشن میں حصہ لیا، جس کی کنگز پارٹی ق لیگ تھی۔

وزیراعظم نے کہا کہ کے پی کے میں پی ٹی آئی کے راستے میں روڑے نہیں اٹکائے، ہم نے کے پی کے میں پی ٹی آئی کو حکومت بنانے دی، افسوس ہے کہ کچھ جماعتیں انیس سو نوے کی سیاست کررہی ہیں، ایک جماعت کی سیاست کی وجہ سے ملک آگے نہیں پیچھے جائیگا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ہم تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر چلے، کو ئی بتائے ہم نے اُس دور میں کتنی مرتبہ استعفے کی بات کی؟ کوئی ایساکام نہیں کیا جس سے جمہوریت پٹری سے اترے۔


مزید پڑھیں : تاپی گیس منصوبے پر جلد پیش رفت ہوگی، نواز شریف، ترکمانستان پہنچ گئے


یاد رہے کہ وزیراعظم نواز شریف دوزہ دورے پر ترکمانستان میں ہیں ، جہاں وہ اشک آباد میں پائیدار ٹرانسپورٹ کے بارے میں منعقدہ پہلی عالمی کانفرنس میں اپنے وفد کی قیادت کریں گے۔

گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر ترکمانستان پہنچے تھے، انہیں ترکمانستان کے صدر قربان علی بردی نے دورے کی دعوت دی تھی۔

وزیراعظم نواز شریف نے ترکمانستان کے صدر سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ترکمانستان دوستی وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط ہورہی ہے، تاپی گیس پائپ لائن منصوبے پر جلد پیش رفت ہوگی ساتھ ہی سی پیک سے پورے خطے میں ترقی ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں