نیویارک : وزیرِاعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون سے کی، جس میں انھوں نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا.
وزیرِاعظم نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ بان کی مون سے اصرار کیا کہ پاک بھارت کشیدگی ختم کرانے میں کردار ادا کرے، وزیر اعظم نواز شریف نے بھارت کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کا معاملہ کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے اور اقوام متحدہ کی قرارداد پر عملدرآمد کرتے ہوئے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان سے مضبوط تعلقات چاہتا ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ بان کی مون نے دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر پاکستان کی تعریف کی اور پاک بھارت کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا۔
ترقیاتی ایجنڈے کی منظوری سے متعلق اجلاس سے خطاب میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ دنیا کو رہنے کیلئے بہتر جگہ بنانا سب کی ذمہ داری ہے، اس سے قبل خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے عالمی رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کو بااختیار کیا جارہا ہے، وزیرِاعظم نواز شریف جان کیری اور پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقات کریں گے۔