site
stats
پاکستان

وزیراعظم سےوزیرداخلہ کی اہم ملاقات، دورۂ برطانیہ کی رپورٹ دیدی

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف سے وزیرداخلہ کی اہم ملاقات ہوئی ، وزیرداخلہ چوہدری نثار نے وزیراعظم کو دورۂ برطانیہ کی رپورٹ پیش کی جبکہ ملاقات میں کراچی آپریشن، ایم کیو ایم کے استعفوں اور پیپلزپارٹی کے تحفظات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی وزیرداخلہ سے ملاقات ہوئی، ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں وزیرداخلہ نے وزیراعظم کو متحدہ قومی موومنٹ سے متعلق معاملات پر بریفنگ دی۔

ملاقات میں عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزمان کی اسکاٹ لینڈ یارڈ کی حوالگی پر بات کی گئی جبکہ سیاسی صورتحال خصوصا ایم کیوایم استعفوں اور پیپلزپارٹی کے ساتھ جاری کشیدگی کے حل پر بھی مشاورت کی گئی۔

اہم ملاقات میں کراچی میں جاری آپریشن پر بھی غور کیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top