لندن : وزیراعظم نواز شریف سے چیئرمین پی سی بی شہریارخان کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں نوازشریف نے شہریارخان کو دو ہزارسترہ تک چیئرمین پی سی بی رہنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم نوازشریف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی چیئرمین شپ کی رسہ کشی کا قصہ ہی تمام کردیا، شہریارخان مزید ایک سال تک عہدے پر برقرار رہے گے۔
پیٹرن ان چیف نوازشریف نے شہریارخان کو اگست دو ہزار سترہ تک چیئرمین رہنے کی ہدایت کردی، رواں سال اگست میں عہدہ چھوڑنےوالے شہریارخان اب دوہزار سترہ تک پاکستان کرکٹ بورڈ کی باگ ڈور سنبھالیں گے۔
چیرمین پی سی بی نے وزیراعظم سے خیریت بھی دریافت کی اور جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا، وزیراعظم نے شہر یار خان کی بورڈ کیلئے خدمات کی تعریف کی۔
وزیراعظم نے شہریار خان سے قومی ٹیم کی انگلینڈ میں مصروفیات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔