The news is by your side.

Advertisement

اسلام آباد: وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمن اور وزیرداخلہ چوہدری نثار کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف سے وزیرداخلہ چوہدری نثار اور مولانا فضل الرحمن نے ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے وزیرداخلہ چوہدری نثار نے ملاقات کی ، ملاقات میں وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو داخلی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی اور دورہ طورخم، کراچی آپریشن سے آگاہ کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ پاک افغان سرحد پر سرحدی نظام کو بہتر بنانے کے لئے دونوں جانب سے کوششیں جاری ہیں جبکہ پاکستان کی جانب سے بارڈ منیجمنٹ اور داخلی سلامتی کے لئے سول آرمڈ فورسز کے نئے ونگز بنائے جارہے ہیں۔

اس سے قبل وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم نواز شریف سے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں رہنمائوں میں ملک کی سیاسی صورتحال، قومی اہمیت کے معاملات سےمتعلق امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں