The news is by your side.

Advertisement

وزیرداخلہ چوہدری نثار کی وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات

اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران وزیر اعظم کو سرل المیڈا انکوائری سے متعلق آگاہ کیا جبکہ وزارت داخلہ کا کہنا ہے انگریزی اخبار کے صحافی کا نام ای سی ایل سے نہیں نکال سکتے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف سے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارنے ملاقات کی، ملاقات میں وزیر داخلہ نے سرل المیڈا انکوائری سے متعلق آگاہ کیا، چوہدری نثار یقین دہانی کرائی کہ وزیراعظم کی وطن واپسی تک انکوائری مکمل کر لی جائے گی۔


مزید پڑھیں : تحقیقات ہونے تک صحافی کا نام ای سی ایل میں رہے گا، وزارت داخلہ


اس سے قبل وزارت داخلہ کا کہنا تھا اس سلسلے میں قیاس آرائی سے گریز کیا جائے، ڈان کے صحافی سرل المیڈا نے انکوائری کا اعلان ہوتے ہی دبئی کی فلائٹ بک کرالی تھی، جس پر ان کانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ نے کہا جن افراد کا بھی اس انکوائری سے تعلق ہے اگر انہوں نے بیرون ملک جانے کی کوشش کی تو ان کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کردیا جائے گا۔


مزید پڑھیں : قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹنگ سے گریز کیا جائے ،وزیراعظم


یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں میڈیا پر چلنے والی خبر کو قابل تشویش قرار دیا اور وزیراعظم نے مبالغہ آرائی پر مبنی خبریں دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں