وزیراعظم نے ایازصادق کو قومی اسمبلی کا اسپیکر نامزد کردیا -
The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم نے ایازصادق کو قومی اسمبلی کا اسپیکر نامزد کردیا

اسلام آباد: وزیراعظم نے ایازصادق کو ن لیگ کی طرف سے قومی اسمبلی کااسپیکرنامزد کردیا ہے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف اور ایاز صادق کی خصوصی ملاقات ہوئی، ملاقات میں وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں جمہوری روایات کو مستحکم کرنے میں ایازصادق کےکردار کو قابل تحسین قرار دیا ۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کی جانب سے حلقہ این ا ے 122میں دھاندلی کے الزامات اور اسپیکرکے انتخاب پر تبادلہ خیال کیا گیا.

جس کے بعد وزیراعظم نے ایازصادق کو ن لیگ کی طرف سے قومی اسمبلی کا اسپیکر نامزد کردیا، ایاز صادق نے اسپیکر نامزد کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا.

واضح رہے کہ سردار ایاز صادق سپیکر قومی اسمبلی رہ چکے ہیں اور این اے 122 سے دوبارہ انتخاب جیت کر پارلیمنٹ میں واپس پہنچے ہیں.

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں