اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ قوم یقین رکھےچھوٹے فرشتوں کوشہید کرنےوالوں سے رحم نہیں کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سانحہ آرمی پبلک اسکول کی دوسری برسی کے موقع پروزیراعظم نواز شریف کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ درندہ صفت دشمن نے اسکول کے بچوں کونشانہ بنایا، ہم آج کے دن کے دکھ کو کبھی نہیں بھول سکتے، پوری قوم دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے سوگ میں شریک ہے۔
اپنے بیان میں میاں نواز شریف نے دہشتگردوں کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کو دوہرایا۔
وزیراعظم نے کہا کہ قوم یقین رکھے چھوٹے فرشوں کو شہید کرنے والوں سے رحم نہیں کیا جائے گا، اس جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔
مزید پڑھیں : سانحہ اے پی ایس کی مرکزی تقریب‘ آرمی چیف نے پھول چڑھائے
خیال رہے آج سانحہ آرمی پبلک اسکول میں شہید ہونے والے بچوں اور اساتذہ کی یاد میں ملک بھر میں شہداء کی برسی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے اور شہداء کی خدمات اور لواحقین کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔
یاد رہے سولہ دسمبر2014 کو آرمی پبلک اسکول میں دہشت گردوں کے حملے میں 147افراد شہید ہوئے تھے، جن میں 130 سے زیادہ بچے بھی شامل تھے۔