site
stats
پاکستان

دوران ملازمت مرنے والے سرکاری ملازمین کے ورثاء کیلئے امدادی پیکج

اسلام آباد: وزیرِاعظم کیجانب سے دوران ملازمت انتقال کرنے والے سرکاری ملازمین کے ورثاء کیلئے امدادی پیکج کی منظوری دیدی گئی ہے.

امدادی پیکج فروری دو ہزار پندرہ سے نافذ ہوگا، اسکیل پانچ سے دس تک کے ملازمین کے ورثا کیلئے نو لاکھ روپے اور ایک سے چار تک کے ملازمین کیلئے چھ لاکھ روپے امداد کی منظوری دی گئی ہے جبکہ بچوں کو مفت تعلیم کی سہولت حاصل ہوگی۔

امدادی پیکج میں بچوں کی ٹیوشن فیس اور کتابیں بھی شامل ہیں، ورثاء کو پلاٹ کیلئے بیس لاکھ روپے دیئے جائینگے اور اسکیل ایک تا سولہ کے شہید ملازمین کے ورثاء کو تیس لاکھ دیے جائینگے۔

اسکیل بیس اور اس سے زائد کے ملازمین کے ورثا کو تیس لاکھ، اسکیل اٹھارہ اورانیس کے ملازمین کے ورثاء کو چوبیس لاکھ، اسکیل سولہ تا سترہ کے ملازمین کے ورثاء کو پندرہ لاکھ اور اسکیل گیارہ تا پندرہ کے ملازمین کے ورثاء کو بارہ لاکھ روپے دیے جائینگے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top