The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم نے گجرات شورکوٹ موٹروے سیکشن کا سنگِ بنیاد رکھ دیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ: وزیرِاعظم نوازشریف نے فیصل آباد ملتان موٹروے (ایم فور) کے گجرات سے شورکوٹ تک کے سیکشن کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔

حکومت کا کہنا ہے کہ موٹر وے کی تعمیر سے اس علاقے کے رہنے والوں کو بڑی منڈیوں تک رسائی کا موقع ملے گا۔ اس کی تعمیرسے ٹیکسٹائل حب فیصل آباد سے ملتان تک سفر میں وقت اورلاگت کی بچت ہوگی۔

گجرات سے شورکوٹ تک کے اس سیکشن کی لمبائی 62 کلومیٹر ہے اور 58 کلومیٹرکا فیصل آباد سے گجرات تک کا سیکشن ایشائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے پہلے ہی تعمیر کیاجاچکا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کی لاگت کا ابتدائی تخمینہ 21 ارب روپے لگایا گیا تھا تاہم انجینئرز نے اسے 17 ارب میں ہی مکمل کرلیا۔

انہوں نے اس موقع پر کراچی لاہور موٹر وے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے معاشی مرکز کراچی اورثقافتی مرکز لاہورکے عوام کو موٹر وے کے ذریعے ایک دوسرے سے منسلک کیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ ان منصوبوں میں شفافیت کے سبب اربوں روپے کی بچت ہوئی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں