جمعہ, جنوری 23, 2026
اشتہار

نواز شریف کل سے سعودی عرب اور ایران کا دورہ کریں گے، دفترخارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف کل سعودی عرب اوراس سے اگلے روز ایران کا دورہ کریں گے، دفتر خارجہ نے ان کے دورے کی تصدیق کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ پیر کو سعودی عرب جائیں گے اور وہاں سے اگلے روز تہران پہنچیں گے۔

وزیر اعظم دونوں ملکوں کی قیادت کے ساتھ عالمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دایران اور سعودی عرب کے مابین کشیدگی پر تشویش ہے۔

سعودی عرب اور ایران سے گہرے برادرانہ تعلقات کے سبب پاکستان نے دونوں ممالک میں کشیدگی ختم کرانے کا بیڑہ اٹھا لیا ہے۔

وزیر اعظم نواز شریف دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پرامن طریقے سے حل کرانے کے خواہاں ہیں اور ان کا یہ اقدام امت مسلمہ کے وسیع تر مفاد میں ہے۔

،واضح رہے کہ سعودی عرب میں شیعہ عالم دین کی سزائے موت کیخلاف تہران میں سعودی سفارت خانہ جلا دیا گیا تھا جس کے بعد سعودی عرب نے ایران سے اپنے سفارتی تعلقات ختم کردیئے تھے، جس کے سبب دونوں ممالک درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں