آئل ٹینکرحادثہ اپنی نوعیت کا بڑا حادثہ ہے، وزیراعظم نوازشریف nawaz-sharif
The news is by your side.

Advertisement

دہشت گردی اور سانحہ بہاولپورنے قوم کو رنجیدہ کردیا ہے، وزیراعظم نوازشریف

لندن : وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پرآپریشن ردالفساد کے تحت کام ہورہا ہے جس کے تحت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے آپریشنزجاری ہیں۔

وہ لندن میں نمازعید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے بات کررہے تھے انہوں نے سانحہ بہاولپور پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئل ٹینکر اپنی نوعیت کا سب سے بڑا حادثہ ہے اس لیے تمام مصروفیات کو ترک کرکے آج رات آٹھ بجے پاکستان پہنچ رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ حادثہ کا شکار بننے والے لوگوں کی ہر طرح کی مدد کی جا رہی ہے جب کہ جائے وقوعہ کو بھی کلیئر کرالیا گیا ہے حکومت دکھ کی اس گھڑی میں غم زدہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کوئٹہ اور پاراچنار میں دہشتگردی کے واقعات اور سانحہ احمد پورشرقیہ نے قوم کو رنجیدہ کردیا ہے، قوم جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی صحتیابی کی دعا کرے۔

انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ متاثرہ خاندانوں کی ہرممکن مدد کی جائے اور زخمیوں کےعلاج کے لیے کوئی کسراٹھا نہ رکھی جائے۔

وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ دہشت گردی کا گند ختم کرنے کے لیے ہم نے کام شروع کیا اور صورتحا ل میں 2013 کی نسبت بہتری آئی ہے امید ہے کہ باقی معاملات بھی جلد بہترہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر کام ہورہا ہے جس کی وجہ سے دہشت گردی کے واقعات ماضی کی نسبت کم ہوئے ہیں جس جذبےسے کام ہورہا ہے اس سے معاملات اور بہترہوں گے۔

وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ افغان صدراشرف غنی سے بات ہوئی تھی خطے میں قیام امن کے لیے اپنا کردار بھرپور طریقے سے جاری رکھیں گے۔

خیال رہے وزیراعظم پاکستان نے اپنا دورہ برطانیہ مختصر کر کے آج ہی وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے تب تک وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو تمام امورکی نگرانی کیلئے احمد پورشرقیہ میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں