تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

نواز شریف ہفتے کو وطن پہنچیں گے، دو طیارے لندن طلب

لندن: وزیراعظم ہفتے کو اہل خانہ کے ہمراہ وطن واپسی کے لیے روانہ ہوں گے جس کے لیے دو طیارے لندن طلب کرلیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے ہفتہ 9جولائی کو وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا جس کے لیے بوئنگ 777 سمیت دو طیارے لندن طلب کرلیے گئے ہیں جس میں وہ اور ان کے اہل خانہ لاہور پہنچیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز کے انجینئرز کو دو بوئنگ طیاروں کو وی آئی پی بنانے کی ہدایت مل گئی۔ انتظامیہ کو کھانا بھی وی آئی پی بنانے کے انتظامات کرنے کی ہدایت آئی ہے جس کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

وزیر اعظم کے معالجین نے انہیں ہوائی سفر کرنے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد ہفتے کو ان کی وطن واپسی کا قوی امکان ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم نواز شریف 22 مئی کوعلاج کے لیے لندن گئے تھے جہاں ہارلے اسٹریٹ اسپتال میں 31 مئی کوان کے دل کی سرجری ہوئی۔

وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کی تیاری شروع

Comments

- Advertisement -