The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم نوازشریف کی شہزادہ محمدبن سلمان کوسعودی ولی عہد بننےپرمبارکباد

اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نےسعودی فرمانروا شاہ سلمان کےصاحبزادے شہزادہ محمدبن سلمان کوسعودی ولی عہد بننےپرمبارکباد دی ہے۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم پاکستان نے شہزادہ محمدبن سلمان کو سعودی ولی عہد بننےپرمبارکباد دی اور حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے نئے ولی عہد کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام دیا ہے۔

وزیراعظم میاں محمدنوازشریف نےکہاکہ نئے ولی عہد محمد بن سلمان نوجوان اوربہترین صلاحیتوں کے مالک ہیں۔


سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے اپنےبیٹے محمد بن سلمان کوولی عہد مقررکردیا


یاد رہےکہ گزشتہ روز سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے ایک شاہی فرمان جاری کیا گیا تھاجس کےمطابق شہزادہ محمد بن نائف کو ولی عہد کے منصب سے ہٹا کر ان کی جگہ اپنے بیٹے شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کو ولی عہد مقرر کیا گیاتھا۔

واضح رہےکہ اکتیس سال کے محمد بن سلمان نائب وزیراعظم کے فرائض انجام دیں گے اور بدستوروزیر دفاع بھی رہیں گے، مشاورتی کمیٹی کے چونتیس میں سے اکتیس ارکان نے محمد بن سلمان کے حق میں فیصلہ دیاتھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں