تازہ ترین

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

حکومت کل سے پٹرول مزید کتنا مہنگا کرنے جارہی ہے؟ عوام کے لئے بڑی خبر

راولپنڈی : پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان...

کنٹینر پر نہیں کھڑا، کام کرتا ہوں، وزیراعظم، کالا شاہ کاکو تا لاہور بائی پاس کا سنگ بنیاد

کالاشاہ کاکو: وزیراعظم نواز شریف نے کالا شاہ کاکو تا لاہور 24ارب روپے مالیت سے چھ سڑکوں‌ پر مبنی بائی پاس بنانے کا اعلان کردیا اورکہا ہے کہ اس منصوبےکو فوری شروع کرنے آیا ہوں، کنٹینر پر نہیں‌ کھڑا، جھوٹ نہیں‌ بولتا کہ صبح کچھ اور شام کو کچھ بول دوں، پنڈی کا ایک سیاست دان اس بار قومی اسمبلی کا ممبر بھی نہیں بن سکے گا۔

Chance of your becoming PM gone: Nawaz tells Imran by arynews

بائی پاس چھ رویہ ہوگا، تین سڑکیں آنے تین جانے کیلئے مختص ہوں گی 

کالا شاہ کاکو میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں کالا شاہ کاکو سے لاہور تک ایسٹرن بائی پاس پر اعلان نہیں بلکہ کام شروع کرانے آیا ہوں، اس بائی پاس پر 24 ارب روپے کے اخراجات آئیں گے اور عوام کالا شاہ کاکو سے براہ راست لاہور پہنچ سکیں گے،یہ چھ لین پر مبنی بائی پاس ہوگا جس میں تین سڑکیں آنے اور تین سڑکیں جانے والوں کے لیے مختص ہوں گی، یہ تحفہ ہے یہاں کی عوام کےلیے۔

PM lays foundation stone of Lahore Eastern Bypass by arynews

وزیراعظم نواز شریف نے کہاکہ میں پاکستان کی ترقی کے ایجنڈے پر گامزن ہوں، اگر ترقی کی یہی رفتار رہی تو ملک سے بے روزگاری،بھوک اور افلاس کا خاتمہ ہوجائے گا، یہاں علاج و معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کریں گے۔

صبح کچھ اور شام کو کچھ نہیں کہتا، سچ بولتاہوں

انہوں نے نام لیے بغیر طنز کیا کہ کنٹینر پرنہیں کھڑا، ہم جھوٹ نہیں بولتے، الزام تراشی نہیں کرتے، صبح کو کچھ اور شام کو کچھ کہنے والے نہیں، عوام سے سچ بولتے ہیں، کام کرکے دکھاتے ہیں،سیاست کو عبادت اور عوام کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں، ہم اقتدارکی نہیں اقدار کی سیاست کریں گے ، ہم نے پہلے بھی جھوٹ نہیں بولا اور آج بھی جھوٹ نہیں کہہ رہا۔

بجلی کی لوڈ شیڈنگ کم ہوگئی

وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف جگہ جگہ مظاہرے ہوتے تھے، اب بجلی کی لوڈ شیڈنگ کم ہوگئی اگلے سال مزید کم ہوتے ہوئے بتدریج لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی،سندھ، تھر، پنجاب، آزاد کشمیر، کے پی کے اور کالاشاہ کاکو میں بجلی کے کارخانے تیزی سے لگ رہے ہیں، ہم کنٹینر پر نہیں کھڑے ہوئے، پاکستان میں جگہ جگہ موٹر ویز بن رہی ہیں۔

پنڈی کے ایک سیاست دان اس بار ایم این اے بھی نہیں بن سکے گا

انہوں نے نام لیے بغیر ایک سیاست دان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پنڈی کا ایک سیاست دان کہتا ہے کہ مارچ میں کچھ ہوجائے اور کہتا ہے کہ ستمبر میں کچھ ہوجائے گا، اسے یہ کہتے ہوئے ساڑھے تین سال ہوگئے اب بقیہ ڈیڑھ سال بھی گزر ہی جائیں گے بعدازاں انتخابات میں ہم دوبارہ منتخب ہوں گے۔جس طرح طوطا فال نکالتا ہے یہ اسی طرح کہتے ہیں کہ حکومت جارہی ہے، یہ سیاست دان بھی اتنخابات کی تیاری کریں اس بار آپ کو قومی اسمبلی کا ممبر بنے کا بھی موقع نہیں ملےگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ عوامی اپنے بنیادی حقوق چاہتے ہیں، بے روزگاری و مہنگائی کا خاتمہ اور ڈیولپمنٹ چاہتے ہیں ہم اسی رفتار سے کام کرتے رہیں گے،مجھے عوام کا پیار یہاں کھینچ کر لے آیا، مجھے یاد ہے جب ہم نے ججز کی بحالی کی تحریک میں لانگ مارچ کیا تھا تو لوگ جوق در جوق آر ہے تھے اور لوگ میری گاڑی سے لپٹ رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ میں یہاں کے عوام کے لیے کچھ کرنا چاہتا ہوں اور ان کا ایک بڑا مسئلہ حل کرنا چاہتا ہوں جیسے بلوچستان کے عوام کے مسائل حل کررہا ہوں اسی لیے یہاں سے لاہور تک بائی پاس تعمیر کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی ترقی کا خواب دیکھ رہے ہیں، گزشتہ روز بلوچستان میں گوادر اورسبی کوہلو میں سڑکوں کا افتتاح کیا، مجھے امید ہے بلوچستان دیگر صوبوں سے ترقی کے معاملے میں آگے نکل جائے اور گوادر ایسی پورٹ ایسا خطہ ہوگا جو پاکستان کے لیے باعث فخر ہوگا۔

Comments

- Advertisement -