تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

حکومت اور خاندان نے خود کو احتساب کے لئےپیش کردیا، میں اور میرا خاندان سرخرو ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ ہ جے آئی ٹی کے سامنے اپنا موقف پیش کرکے آیا ہوں،تمام دستاویزات جے آئی ٹی کو بھی فراہم کردی ہیں،  میں اور میرا خاندان سرخرو ہوں گے

تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد جوڈیشل اکیڈمی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ جے آئی ٹی کے سامنے اپنا موقف پیش کرکے آیا ہوں، تمام اثاثوں اور وسائل کی تفصیلات متعلقہ اداروں کے پاس موجود ہے، تمام دستاویزات جے آئی ٹی کو بھی فراہم کردی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ آئین اور قانون کی سربلندی کے حوالے سے آج کادن سنگ میل ہے، حکومت اور خاندان نے خود کو احتساب کے لئےپیش کردیا ہے، میں اور میرا خاندان سرخرو ہوں گے ، ایک سال پہلے سپریم کورٹ کے ججز پرمشتمل کمیشن بنانے کی پیشکش کی تھی، اللہ کے فضل سے ایک ایک پائی کا حساب دے دیا ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ میرے احتساب کا سلسلہ میری پیدائش سے پہلے سے شروع ہوا ہے، ہے کوئی خاندان ایسا جس کی تین نسلوں کا ایسا بے رحمانہ احتساب ہوا ہو، میرا احتساب سیاسی مخالفین کی جانب سے بھی کیا گیا، کالج یونیورسٹی سے باہر آیا تو 1972میں بھی ہمارا احتساب ہوا۔

انھوں نے کہا کہ پرویزمشرف کی آمریت نے بھی ہمارا احتساب کیا، پرویزمشرف نے ہمارے گھروں پر قبضہ کرلیا تھا،کوئی ثبوت ہوتا تو مشرف کو ہائی جیکنگ کے جھوٹے کیس کا سہارا نہ لینا پڑتا، اپنی ہی حکومت میں خود کو احتساب کے لئے پیش کیا ہے، ہمارے دامن پر کبھی کرپشن کا کوئی داغ نہیں پایا گیا۔


مزید پڑھیں : وزیراعظم نوازشریف پاناما جے آئی ٹی کے سامنے پیش، سوالات کا سلسلہ شروع


وزیراعظم نے کہا کہ مخالفین جتنے چاہے الزامات لگالیں، سازشیں کرلیں ،ناکام اور نامراد رہیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب رہا، تیسری بار وزیراعظم ہوں، اربوں کے منصوبے شرو ع کئے، میرے مخالفین تمام ترکوششوں کے باوجود کسی بدعنوانی ،کرپشن کامعاملہ سامنے نہیں لاسکے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ  جوکچھ ہورہا ہے اس کا سرکاری خزانے سے خوردبرد اور کرپشن سے تعلق نہیں، موجودہ صورتحال کا سرکاری خزانے کی کرپشن سے کوئی تعلق نہیں، ہمارے ذاتی کاروبارکو بنیاد بنا کر اچھالا جا رہا ہے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ  چند دن میں جے آئی ٹی کی رپورٹ اور عدالت کا فیصلہ بھی آجائے گا، ہم سب کو یاد رکھنا چاہئے ایک بڑی جے آئی ٹی بھی بیٹھنے والی ہے، 20 کروڑ عوام کی جے آئی ٹی کے سامنے بھی ہمیں پیش ہونا ہے، ہرلمحے اللہ کی عدالت میں حاضری کی فکر رہتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے حق اور سچ کا علم حقیقی معنوں میں بلند ہو، اس لئے پیش ہوا کیونکہ ہم سب آئین اور قانون کے سامنے جوابدہ ہیں، مخصوص ایجنڈے چلانے والی فیکٹریاں بند نہ ہوئیں تو آئین اور جمہوریت نہیں ملک کی سلامتی بھی خطرے میں پڑجائیں گی ۔

نواز شریف نے کہا کہ عوام کی جے آئی ٹی پہلے کے مقابلے میں بڑھ کرہمارے حق میں فیصلہ دے گی، اب کٹھ پتلیوں کے کھیل نہیں کھیلے جاسکیں گے، آپ کے کہیں سوال ہوں گے، میرے پاس بھی کہنے کوبہت کچھ ہے، ان سوالات کو پھر کسی موقع کے لئے رکھتے ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -