The news is by your side.

Advertisement

چینی وفد کا پاکستان میں 3ارب ڈالر کا سرمایہ کاری فنڈ لانے کا اعلان

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف سے چین کی سرمایہ کار کمپنیوں کے ایک کنسوریشیم وفد نے ملاقات کی، وزیراعظم نے چینی وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے انھیں حکومت کی اقتصادی پالیسوں اور انکی ترجیحات سے آگاہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ميں وزیراعظم نواز شریف کی چین کی سرمایہ کار کمپنیوں کے ایک کنسوریشیم وفد سے ملاقات ہوئی ، چینی سرمایہ کار وفد نے پاکستان کی معاشی صورتحال کو سراہتے ہوئے یہاں تین ارب ڈالر کا سرمایہ کاری فنڈ لانے کا اعلان کیا ہے۔

چینی وفد نے کہا کہ حکومتی پالیسیاں متاثر کن ہیں ،اس سے متاثر ہوکر وہ ابتدائی طور پر اس سے متاثر ہوکر وہ ابتدائی طور پرتین ارب ڈالر کا سرمایہ کاری فنڈ لائیں گے، انہوں نے پاکستان میں مواصلاتی ڈھانچے کے منصوبوں ، شاہراہوں کی ترقی اور توانائی پيداوار کے منصوبوں کو سراہا۔

چینی وفد نے نجی شعبہ ميں نئی ایئرلائن شروع کرنے کیلئے بھی دلچسپی کا بھی اظہار کیا۔

وزیراعظم نے چینی وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے انھیں حکومت کی اقتصادی پالیسوں اور انکی ترجیحات سے آگاہ کیا، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری خطہ کے اربوں عوام کی قسمت بدل دے گی ۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں