جمعرات, مارچ 12, 2026
اشتہار

وزیراعظم آج لواری ٹنل منصوبےکا افتتاح کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

چترال : وزیراعظم نواز شریف آج لواری ٹنل منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ لواری ٹنل نوشہرہ، مردان، ملاکنڈ، چکدرہ، چترال شاہراہ پر تعمیر کی گئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم 27ارب کی لاگت سے تعمیرکی گئی لواری ٹنل کا آج افتتاح کریں گے،جس کے بعد ٹنل کو ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا ۔

منصوبے کے بڑی ٹنل کی لمبائی 8.5 کلومیٹر ہے۔ اس کے ساتھ 1.9 کلومیٹر دوسری ٹنل بھی تعمیر کی گئی ہے،جبکہ ٹنل کے دونوں اطراف35 کلومیٹر رسائی سڑکوں کی تعمیر بھی اس منصوبے کا حصہ ہیں۔

لواری ٹنل چترال اور ملک کے تمام حصوں کے درمیان پورا سال مسلسل رابطہ مہیا کرنے کےعلاوہ بالخصوص دیر اورچترال کے درمیان معاشی سرگرمیوں اورمسافروں کی آمدورفت میں روانی پیدا کرے گی۔

یاد رہےکہ لواری ٹنل کی تعمیر پر2005 میں کام شروع کیا گیا تھا،لیکن گزشتہ کئی سالوں میں اس منصوبے پر کام جاری نہ رہ سکا۔


آج میرا احتساب ہورہا ہے تو کل کسی اورکا بھی ہوگا، نوازشریف


واضح رہےکہ گزشتہ روزسیالکوٹ میں لیگی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا تھا کہ4سال تک ہماری ٹانگیں کھینچی گئیں اس کے باوجود ملک میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہورہا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں