site
stats
پاکستان

اسلام آباد:وزیر اعظم کل ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف کل ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے، جہاں وہ کراچی ایکسپو سینٹرمیں پاکستان کی سب سے بڑی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016 کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کل ایک روزہ دورے پر کراچی آئیں گے، وزیراعظم کل سے شروع ہونے والی کراچی ایکسپو سینٹرمیں پاکستان کی سب سے بڑی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016 کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم گورنر سندھ جسٹس (ر)سعید الزماں صدیقی کی عیادت بھی کریں گے ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیرِصدرات میں گورنر ہاؤس میں امن وامان کی صورت حال پر اعلٰی سطح کا اجلاس بھی متوقع ہے۔


مزید پڑھیں : دفاعی نمائش آئیڈیاز2016 کل سے کراچی میں شروع ہورہی ہے


واضح رہے کہ ملک کی سب سے بڑی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016ء کل سے کراچی میں شروع ہورہی ہے، جو چھبیس نومبر تک جاری رہے گی۔ نمائش میں 43 ممالک سے نوے وفود شرکت کریں گے جبکہ 261 غیر ملکی اور 157 پاکستانی اسلح ساز کمپنیاں اپنی مصنوعات پیش کریں گی۔


مزید پڑھیں :  گورنرسندھ کی اچانک طبیعت خراب، اسپتال منتقل


دوسری جانب گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی جنہوں نے گیارہ نومبر کو گورنرسندھ کا حلف اٹھایا تھا اور چودہ نومبر کو انہیں طبعیت خراب ہونے پر اسپتال میں داخل ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top