site
stats
پاکستان

پاکستان اور تاجکستان کے درمیان توانائی اور صنعتی شعبوں میں تعاون کے معاہدے

اسلام آباد:‌ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان توانائی اور صنعتی شعبوں میں تعاون کے معاہدے طے پاگئے، تاجک صدر کا کہنا ہے کہ تاجکستان منشیات اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کرے گا.

پاکستان اور تاجکستان کےدرمیان مجرموں کےتبادلے، توانائی اور صنعتی شعبے میں تعاون بڑھانے کے معاہدوں پر اتفاق ہوا، پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مشترکہ بزنس کونسل کے قیام کا معاہدہ بھی طے پاگیا، اس کے علاوہ سائنسی تحقیقات اور ہربل ادویات کی تیاری کے معاہدے بھی ہوئے۔

مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیرِاعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور تاجکستان میں برادرانہ تعلقات ہیں، مذاکرات میں توانائی،دفاع،ثقافت اور تجارت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ تاجکستان سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی درآمد کا منصوبہ دوہزار آٹھارہ تک مکمل ہوجائے گا، تاجک صدر ا مام علی رحمان نے وزیراعظم نوازشریف کو دورہ تاجکستان کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا دروہ انتہائی کامیاب اور مثبت رہا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top