جمعرات, جنوری 15, 2026
اشتہار

وزیراعظم نواز شریف مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لئے کوشاں ہیں، ملیحہ لودھی

اشتہار

حیرت انگیز

یویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں علاقائی دشمنی کاخاتمہ چاہتا ہے، وزیراعظم نوازشریف خطے میں ہم آہنگی کے لئے کوشاں ہیں۔

سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے کے لئے مصالحتی کوششیں کریں، مسائل کے حل کے لئے مذاکرات ضروری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلامی تعاون تنظیم خطے میں تنازعات کے خاتمے اورپائیدارامن کے لئے کرداراداکرسکتی ہے، خطے کے ممالک میں کشیدگی کے تباہ کن نتائج ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نظام کی خرابی سے داعش جیسے غیرریاستی عناصرکوپھیلنے کا موقع ملا۔ مغربی ایشیا میں افراتفری ختم کرکے خطے کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں