site
stats
پاکستان

وزیر اعظم نواز شریف کا لودھراں کیلئے ڈھائی ارب روپے کا اعلان

لودھراں: وزیر اعظم نواز شریف نے لودھراں کے لیے ڈھائی ارب روپے کے پیکج کا اعلان کردیا ہے.

وزیر اعظم نواز شریف کسان پیکج کے تحت کسانوں میں چیکس تقسیم کے لیے لودھراں پہنچے، جہاں انہیں کسان پیکج کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں 341 ارب روپے کا پیکج کسی حکومت نےنہیں دیا، پیکج دے کر کسانوں پر احسان نہیں کررہے، بلکہ اُن کا حق دیا جارہا ہے، ماضی میں کسانوں کو نظر انداز کیا گیا، کسان پیکج روکنے والے خود کو کسانوں کا ہمدرد کہتے ہیں لیکن ہمیں اس بات کا علم ہے کہ کسان پیکج میں کس نے رکاوٹیں ڈالیں.

انہوں نے کہا کہ وزیر خوراک سکندر بوسن کو کسانوں کی فلاح کیلئے دیرپا منصوبے بنانے کی ہدایت کر دی ہے.

وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ لودھراں مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے اور لودھراں سے ہمارا چیر مین بنے گا، وزیر اعظم نے کسان پیکج تقریب میں لودھراں کے کسانوں میں 87 کروڑ روپے تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے لودھراں کی عوام سے وعدہ کیا انہیں شمسی توانائی سے چلنے والے ٹیوب ویل بنانے کے لیے قرضہ دیں گے .

انہوں نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹیوب ویلوں کے اخراجات میں کمی آئی ہے، انہوں نے لودھراں کی عوام سے وعدہ کیا انہیں شمسی توانائی سے چلنے والے ٹیوب ویل بنانے کے لیے قرضہ دیں گے

اس موقع پر انہوں نے لودھراں کی ترقی کے لیے 2 فلائی اوورز، زرعی یونیورسٹی اور کالج کا بھی اعلان کیا۔

اس سے قبل بریفنگ کے دوران وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پیکج تین حصوں پر مشتمل ہیں، پہلا حصہ کسانوں کو براہ راست مالی تعاون فراہم کرے گا، دوسرا حصہ پیداوری لاگت کو کم کرنے میں معاون ہوگا، جبکہ تیسرا حصہ کسانوں کو زرعی قرضے فراہم کرنے سے متعلق ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top