The news is by your side.

وزیراعظم نواز شریف کا امریکی وزیر دفاع کی دعوت پر پینٹاگون کا دورہ

وزیراعظم نواز شریف نے امریکی وزیر دفاع کی دعوت پر پینٹاگون کا دورہ کیا اور وزیر دفاع ایشٹن کارٹر سے ملاقات کی۔

امریکی وزیردفاع ایش کارٹر نے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کی وزیراعظم نوازشریف کو یقین دہانی کرائی ہے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردوں کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے اور تمام دہشتگرد گروپوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جا رہی ہے۔

امریکی وزیر دفاع نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا اور کہا کہ مستقبل میں بھی پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھا جائیگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں استحکام کے لئے پاکستان کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں.

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار،خواجہ آصف، اسحاق ڈار،سرتاج عزیز بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے.

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں