جمعرات, جنوری 22, 2026
اشتہار

وزیراعظم نواز شریف3روزہ دورے پر سری لنکا پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو: وزیراعظم نواز شریف تین روزہ دورے پر سری لنکا پہنچ گئے ہیں۔

سری لنکا کے وزیراعظم رنیل وکرما سنگھ نے وزیراعظم اور ان کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔خاتون اول بیگم کلثوم نواز بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں جبکہ وفد میں وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر، وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر، مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھی شامل ہیں۔

وزیراعظم نواز شریف تین روزہ دورے کے دوران وزیر اعظم سری لنکا کے صدر سے ملاقات کریں گے، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی صورت حال اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوگا۔

اس موقع پردونوں ممالک کے درمیان متعدد شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اور سمجھوتوں پر دستخط ہوں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں