ہفتہ, جنوری 24, 2026
اشتہار

وزیراعظم نوازشریف دورہ سری لنکا پر روانہ ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف تین روزہ دورے پر سری لنکا روانہ ہوگئے، سری لنکن صدرسے ملاقات اور دونوں ممالک کے درمیان متعددمعاہدوں پردستخط کیے جائیں گے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف سری لنکا کے صدر کی دعوت پر تین روزہ سرکاری دورے پر کولمبو پہنچیں گے، اس موقع پر ان کے ہمراہ اعلی سطح کا وفد بھی ہوگا۔

اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم سری لنکا کے صدر سے ملاقات کریں گے، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی صورت حال اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوگا۔

اس موقع پردونوں ممالک کے درمیان متعدد شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اور سمجھوتوں پر دستخط ہوں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں