جمعہ, جنوری 16, 2026
اشتہار

نواز شریف نے نواسی کی شادی میں نریندرمودی کی تحفہ کردہ پگڑی پہنی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعظم نوازشریف کی نواسی مہرالنسا کی شادی میں وزیراعظم نے جو پگڑی باندھی وہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کا تحفہ تھا۔

وزیراعظم نوازشریف کی نواسی مہرالنسا کی شادی عالمی توجہ کا مرکزاس وقت بنی جب بھارتی وزیراعظم نریندرمودی خاص مہمان بن کرتقریب میں شرکت کے لئے پہنچے۔

وزیراعظم نوازشریف نے جذبہ خیرسگالی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی ہم منصب کا پرجوش استقبال کیا۔

بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا کہ نواسی کی شادی میں نوازشریف نے جو گلابی راجھستانی پگڑی پہنی تھی وہ نریندرمودی نے تحفتا دی تھی۔

نوازشریف نے بھارتی وزیراعظم کے تحفے کو اہم تقریب میں استعمال کرکے دنیا کوبتادیا کہ پاکستان امن ومحبت چاہتا ہے اورخیرسگالی کا جواب خیرسگالی سے دینا جانتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں