تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیرِ اعظم نواز شریف علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر مبارکباد دینے ان کے گھر پہنچ گئے

لاہور: وزیراعظم نواز شریف کی اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کے گھر پہنچ کر اُن کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی کی بازیابی پر مبارکباد دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اپنی اہلیہ کلثوم نواز اور بیٹے حسین نواز کے ہمراہ سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کے گھرپہنچ گئے،سابق وزیرِاعظم کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی بآحفاظت بازیابی پر مبارکباد دی۔

nawaz-post-2

یاد رہے سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی مئی 2013 میں اپنی انتخابی مہم میں مصروف تھے کہ اسلحہ برادر دہشت گردوں نے ان کو اغواء کر کے افغانستان پہنچا دیا،جہاں وہ معجزانہ طور پر ایک کاروائی کے نتیجے میں بازیاب ہوئے تھے۔


سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا بیٹا افغانستان سے بازیاب


ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم پھولوں کے گدستے،پھلوں کے ٹوکرے اور تحائف لے کر گیلانی ہاؤس پہنچے،جہاں سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی نے پر تکلف ظہرانے کا اہتمام کیا،دونوں وزرائے اعظم کے اہلِ خانہ نے ایک ساتھ کھانا کھایا،ظہرانے کے دوران سابق ق موجودہ وزیرَ اعظم کے درمیان خوشگوار ماحول میں پانامہ سمیت اہم ملکی امور پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔

nawaz-post-1

گیلانی ہاؤس کے ترجمان کے مطابق دونوں وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات ایک گھنٹے سے زائد عرصے پر محیط رہی،میاں محمد نواز شریف مے اس موقع پر یوسف رضا گیلانی کے اہلِ خانہ کو علی حیدر گیلانی کی گھر واپسی پر مبارک باد دی اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی نے وزیرِ اعظم کی آمد اور علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر مبارک باد دینے پر شکریہ ادا کیا۔

اس ملاقات کے بعد وزیر اعظم نواز شریف ملک کے کئی حلقے وزیر اعظم کی سابق وزیر اعظم کے گھر آمد اور تفصیلی گفتگو کو ’’پانامہ ڈپلومیسی‘‘ قرار دیا ہے۔

Comments

- Advertisement -