وزیراعظم کا کسان پیکج پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ -
The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم کا کسان پیکج پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیرِاعظم نے اٹارنی جنرل کو الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی.

الیکشن کمیشن کی جانب سے کسان پیکج پر عملدرآمد روکے جانے کے بعد وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں اٹارنی جنرل کو سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کی ہدایت کردی گئی.

زرعی شعبے کو درپیش مسائل سے اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کسان پیکج پر عملدرآمد میں مشکلات کا سامنا ہے، پیکج پر کسانوں کا حق ہے، فنڈز سے کسانوں کی تربیت اور فصلوں کی پیداواربڑھانے میں مدد ملے گی.

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے وزیرِاعظم کے کسان پیکج پر عملدرآمد عارضی طور پر روکنے کاحکم دے رکھا ہے.

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں