site
stats
پاکستان

طوفان کی اطلاع کیوں نہیں دی؟ وزیر اعظم کی محکمہ موسمیات سے رپورٹ طلب

اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف نے دارالحکومت میں آندھی و طوفان کی پیشگی اطلاع نہ دینے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آج شام تک محکمہ موسمیات سے رپورٹ طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے محکمہ موسمیات کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ یکم جون کو سہ پہر میں آندھی و طوفان کے واضح اثرات کے باجود محکمہ موسمیات نے پیشگی اطلاع کیوں نہیں دی۔

خط میں کہا گیا ہے کہ شدید آندھی اور طوفان نے خیبر پختونخوا اور وفاقی دارالحکومت میں تباہی مچائی، جس کے باعث قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، جبکہ سرکاری اور نجی املاک کو بھی طوفان کی وجہ سے شدید نقصان پہنچا۔

خط میں ڈی جی میٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ آج ہی فرض سے غفلت برتنے کے حوالے سے وضاحتی رپورٹ پیش کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top