تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

شہبازشریف وزارت عظمیٰ کے حتمی امیدوار نہیں: شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ شہباز شریف وزارت عظمیٰ کے حتمی امیدوار نہیں، الیکشن کے بعد پارٹی کی مجلس عاملہ وزیر اعظم نامزد کرے گی.

وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں صحافیوں‌ کی تنظیم پاکستان یونین آف جرنلسٹس کے وفد سے ملاقات میں‌ کیا.

انھوں‌ نے واضح‌ الفاظ‌ میں‌ کہا کہ عدلیہ اورفوج کے درمیان کوئی بیک ڈور رابطہ نہیں، ریاست کے دونوں ادارے مل جل کر کام کر رہے ہیں، اداروں کے درمیان رشتوں کا آئین نے تعین کیا ہے، اس کے تحت ساری بات چیت ہوتی ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومتی مدت مکمل ہونے سے ایک ماہ پہلے نگراں سیٹ اپ پرمشاورت شروع ہوگی، الیکشن کے بعد پارٹی کی مجلس عاملہ اگلے وزیر اعظم کو نامزد کرے گی.

وزیر اعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیاست کے فیصلے عدالت میں نہیں، عوام میں ہونے چاہییں، بدقسمتی سے یہاں‌ احتساب صرف سیاست دانوں کا ہوتا ہے، احتساب یکساں‌ ہونا چاہیے.

سرکاری پالیسیاں ٹویٹر پر نہیں سرکاری دستاویزات پر دی جاتی ہیں: وزیر اعظم

شاہد خاقان عباسی نے عدالتی فیصلوں‌ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے ایسے ہونے چاہییں جو تاریخ میں یاد رکھے جائیں، مگر فیصلے ایسے ہو رہے ہیں، جنھیں شاید ہی تاریخ میں یاد رکھا جائے.

ان کا کہنا تھا کہ نگراں وزیر اعظم اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے نامزد کریں گے، حکومتی مدت مکمل ہونے سے ایک ماہ پہلے نگراں سیٹ اپ پرمشاورت شروع ہوگی.

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کی جانب سے شہباز شریف کو اگلے انتخابات میں‌ وزیر اعظم نامزد کیا گیا تھا، البتہ یہ فیصلہ حتمی نہیں، الیکشن کے بعد پارٹی کی مجلس عاملہ وزیر اعظم نامزد کرے گی.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں

Comments

- Advertisement -