تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

تاپی گیس منصوبے سے پاک افغان تعلقات مستحکم ہوں گے: شاہد خاقان عباسی

ہرات: وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کا امن مشروط ہے. افغانستان میں امن کا مطلب ہے کہ پاکستان میں امن ہے.

تفصیلات کے مطابق ہرات میں‌ تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کی تقریب میں‌ خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ افغانوں کی کامیابی ہی میں‌ ہماری کامیابی ہے.

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس تقریب میں شرکت میرے لیےاعزاز ہے، آج افغانستان میں تاپی منصوبے کا سنگ بنیاد کا خواب حقیقت میں بدل رہا ہے. تاپی گیس پائپ لائن منصوبےسے لاکھوں افراد خوش حال ہوں گے اور اس منصوبے سے پاکستان اور افغانستان کے تاریخی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے.

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان منصوبے کی تکمیل کے لیے پرعزم ہے، منصوبے سے خطےمیں امن وامان کی راہ ہموار ہوگی، افغانوں کی کامیابی ہماری کامیابی ہے، آپ کی ترقی ہماری ترقی ہے.

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ترکمانستان کےصدرسے ملاقات

وزیرا عظم نے دونوں‌ ممالک میں‌ بہتر تعلقات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے، آئیں آج امن، محبت، بھائی چارے کے نئے دور کا آغاز کریں.

قبل ازیں وزیر اعظم ترکمانستان سے ہرات پہنچے تو ان کا استقبال افغان صدر اشرف غنی اور دیگر اعلیٰ عہدے داروں نے کیا۔

ترکمانستان میں وزیرا عظم عباسی نے  صدر قربان علی بردی محمدوف سے ملاقات کی، جس میں توانائی، تجارت سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -