جمعرات, اپریل 16, 2026
اشتہار

بیرون ملک چھپائے گئے اثاثوں کی وطن واپسی پر ٹیکس چھوٹ، وزیر اعظم کی توثیق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: بیرون ملک چھپائے گئے اثاثے وطن واپس لانے پر ٹیکس چھوٹ دی جائے گئی۔ وزیر اعظم نے بھی اسکیم جلد لانے کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بیرون ممالک بنائے گئے اثاثے اور جمع کی گئی دولت ملک واپس لانے پر ٹیکس چھوٹ اسکیم لانے کا عندیہ دے دیا۔

ایف بی آر حکام نے فارن اسیٹ ڈیکلئریشن اسکیم بنائی ہے۔ اسکیم کےتحت بیرون ملک پارک کیے گئے اثاثے ظاہر کرنے پر صرف 3 سے 5 فیصد تک کا ٹیکس دینا ہوگا تاہم یہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم صرف ایک بار کے لیے ہوگی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو یعنی ایف بی آر نے مجوزہ اسکیم کا مسودہ تیار کر لیا ہے۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق اسکیم سے فوری طور پر 3 سے 5 ارب ڈالر پاکستان کو حاصل ہوں گے۔ معاشی ماہرین کے مطابق انڈونیشا میں بھی یہی اسکیم متعارف کروائی گئی تھی اور 50 ارب ڈالر ملک میں واپس آئےتھے۔

یاد رہے کہ مذکورہ اسکیم لانے کا عندیہ چند دن قبل وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل نے دیا تھا جس کی اب وزیر اعظم نے بھی توثیق کردی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں